تجارتی سیشن وہ خصوصی وقت کا دورانیہ ہے کہ جب کہ مختلف ممالک میں بنک کام کا آغاذ کرتے ہیں اور تجارت کرتے ہیں

تجارتی اوقات کا اہم فیچر فاریکس مارکیٹ میں 24/5 تجارتی اوقات کار میں مارکیٹ کا کام کرنا ہے جس میں نیشل بنک ہالیڈے شامل نہیں ہیں - ہفتہ اور اتوار ذیادہ تر بنکوں میں آف ڈے ہوتے ہیں - آن آفیشل کرنسی مارکیٹ اختتام ہفتہ کے دنوں میں کام کرتی ہے لیکن ان دنوں میں ڈیلز پُر خطر ہوتی ہے جس کی وجہ شرکاء کا کم ہونا اور شارٹ ٹرم رجحان میں ہونے والی ذیادہ تبدیلیاں ہیں اس کی وجہ ہے کہ دوسرے علاقوں کے کئی بڑے بنک کلائنٹس کے آڈرز پر کام کرتے ہیں

کرنسی اور سٹاک مارکیٹ مختلف علاقائی زونز میں موجود ہیں جب ایک بند ہورہا ہوتا ہے تو دوسرا اوپن ہورہا ہے جس کے 24 گھنٹے کی تجارت ممکن ہوتی ہے

کُل چاراہم تجارتی سیشنز ہیں:

  • شمال امریکی
  • یورپین
  • ایشین
  • پیسفک

فاریکس تجارتی اوقات کار کے حوالے سے جاننا کیوں ضروری ہے ؟

اول : اگر آپ کو تجارتی اوقات کا علم ہے تو آپ مناسب انداز میں اپنا ٹائم ٹیبل بناسکتے ہیں

دوئم : ہرتجارتی سیشن کی کچھ خصوصیات ہیں جس کو نظر میں رکھتے ہوئے آپ مارکیٹ سے اچھا نفع لے سکتے ہیں

تجارت سوئم : جب فاریکس سیشن اوور لیپ کرتے ہیں تو تجارتی حجم اپنے عروج پر ہوتا ہے ان دورانیوں میں

تجارتی سیشن کے خوائص

شمال امریکی سیشن میں سب سے ذیادہ والٹیلٹی پائی جاتی ہے معاشی مرکز نیویارک 13:00 یو ٹی ایس پر اوپن ہوتا کہ جب امریکی بنک کُھلتے ہیں اور یورپی تاجران ظہرانے سے واپس آتے ہیں - عموما اس وقت سب سے اہم فنڈامینٹل نیوز جاری ہوتی ہیں اور اہم رپورٹس شائع ہوتی ہیں یہ سب سے تیز سیشن ہوتا ہے - یورو / یو ایس ڈی ، جی بی پی / یو ایس ڈی ، یو ایس ڈی / سی اے ڈی ، یو ایس ڈی / سی ایچ ایف اور جی بی پی / سی اے ڈی ذیادہ تجارت کئے جانے والے پئیرز ہیں

یورپین سیشن جب اوپن ہوتی ہے تو اس وقت ایشیائی سیشن میں تجارتی حجم کم ہورہا ہوتا ہے اس کا معاشی مرکز لندن میں ہے علاقائی پوزیشن کی وجہ سے تجارتی اوقات اوور لیپ کرتے ہیں اسی وجہ سے لندن کے فلور کا تجارتی حجم سب سے ذیادہ ہوتا ہے سب سے ذیادہ تجارت کئے جانے والے پئیرز میں یورو / یو ایس ڈی ، جی بی پی / یو ایس ڈی ، یورو / جی بی پی ، یو ایس ڈی / سی ایچ ایف ، جی بی پی / سی ایچ ایف اور جی بی پی / جے پی وائے ہیں

ایشیاء کا سیشن ٹوکیو میں شروع ہوتا ہے - تجارت مناسب ہے اور اہم پئیر یو ایس ڈی / جے پی وائے ، جی بی پی / جے پی وائے اور اے یو ڈ ی / جے پی وائے ہیں

پیسفک سیشن اختتام ہفتہ کے فورا بعد شروع ہوتا ہے یہ سست ترین سیشن ہے اس کا معاشی مرکز ولینگٹن میں ہے اپنی سست روی کی وجہ سے یہ عموما ایشیائی سیشن میں ضم ہوتا ہے

فاریکس تجارت کے لئے بہترین وقت

مختلف تجارتی سیشنز کے دوران ایک ہی کرنسی پئیر ایکٹیو بھی ہوسکتا ہے اور پیسیو / سست بھی - تجارت سے نفع لینے کے لئے آپ کو تجارتی اوقات کار معلوم ہونے چاھیں چار اہم سیشنز سے باخبر رہتے ہوئے آپ اپنی پسند کے کرنسی پئیر کے لئے بہترین دورانیہ کا انتحاب کرسکتے ہیں

تجارتی اوقات کار ہمیشہ آپ کی دسترس میں ہیں کیونکہ ایک خصوصی انڈیکٹر موجود ہے تجارتی پلیٹ فارم تجارتی اوقات کار کا انڈیکٹر آپ کو تصویری انداز میں پیش کرتا ہے الگ الگ تجارتی سیشنز - اس کو انسٹال کرنے کے بعد ڈی ایس ٹی میں تبدیلی ایک خود کار طریقہ سے ہوتی ہے - اس تمام کے علاوہ صارف کو سیشن کے اوپن اور کلوز ہونے پر اطلاع وصول ہوتی ہے ہر یہ انڈیکٹر ان افراد کے لئے کار آمد نہیں ہے کہ جو 4 آوور ٹائم فریم میں تجارت کرتے ہیں یا انٹرا ڈے کینڈل سٹک میں اوپن اور کلوز کرتے ہیں